تتلے عالی:گھی ،چینی ، دالیں مہنگی ، سبزیاں ،پھل سستے

تتلے عالی:گھی ،چینی ، دالیں مہنگی ، سبزیاں ،پھل سستے

عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد سبزی وفروٹ منڈی سمیت مارکیٹ،بازار کھل گئے

تتلے عالی(نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے گھی ،چینی،دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں تاہم سبزی وفروٹ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز تتلے عالی اور نواحی علاقوں کی اوپن مارکیٹ میں خوبانی180،آلو بخارہ150،گرما70،سیب130روپے کلو،کیلا85سے 90روپے درجن،آڑو150،انگور سندر خانی250 اور آم110روپے کلو فروخت ہوتا رہا ، بینگن 70، گاجر82 ،ادرک 430 ،اروی75روپے ،لہسن200روپے ، گوبھی65،کریلا60،شملہ مرچ80،سبز مرچ85،ٹماٹر60،پیاز40،آلو50 روپے کلو، سبز دھنیا 20روپے ،پودینا کی گٹھی 10،فارمی انڈے 160روپے درجن ،زندہ مرغی160روپے کلو فروخت ہوتی رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں