سیالکوٹ:اراضی ریکارڈ سنٹرز پر شہریوں کا استحصال نہ رک سکا

سیالکوٹ:اراضی ریکارڈ سنٹرز پر شہریوں کا استحصال نہ رک سکا

دیہی مراکز مال سے پٹواری اور عملہ غائب،متاثرین کا حکومت سے کا ررو ائی کا مطالبہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اراضی ریکارڈ سنٹرز پر شہریوں کا استحصال نہ رک سکا ، دیہی مراکز مال سے بھی پٹواری اور عملہ غائب رہنے لگا۔ اراضی ریکارڈ سنٹروں میں پٹواریوں اور نام نہاد پراپرٹی ڈیلرز کی ملی بھگت سے لوگوں کی قیمتی زمینوں کے کھیوٹ ، کھاتے ، کھتونی اور خسرے بلاک کر کے رشوت ستانی کا سلسلہ جاری ہے ،ریکارڈ بلاک کر کے بحال کرنے کے ہزاروں روپے وصول کئے جانے لگے ۔ حکومت نے قانونگوئی سطح پر مراکز مال قائم کر دئیے ہیں وہاں پر پٹواری ، کمپیوٹر آپریٹر اور نائب تحصیلداروں کو پابند کیا گیا ہے لیکن ضلع سیالکوٹ میں کہیں بھی نائب تحصیلدار ، پٹواری اور عملہ اپنی سیٹوں پر موجود نہیں ہے ۔لوگوں کی قیمتی اراضی غیر محفوظ اور کرپٹ نظام کے ہاتھ میں ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اراضی سے متعلق مسائل میں روز بروز اضافہ اور اعلیٰ افسر وں کی روایتی ہٹ دھرمی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، حکومت پنجاب ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور دیگر حکام فوری نوٹس لیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں