حافظ آباد:پو لیس کی جانب سے 2 ہزار شہریوں کو خدمات فراہم

حافظ آباد:پو لیس کی جانب سے 2 ہزار شہریوں کو خدمات فراہم

سینکڑوں ڈرائیورنگ لا ئسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ایف آئی آرز کی نقول کا اجرا

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) رواں ماہ کے دوران حافظ آباد پولیس کی جانب سے خدمت مرکز کے ذریعے 2 ہزار سے زائد شہریوں کو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔رواں ماہ 349شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر کے حصول ، 93شہریوں نے فریش لائسنس،195 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس تجدید، 3شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس توثیق، 8 شہریوں نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، 3شہریوں نے انٹر نیشنل لائسنس،115 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس تجدید اور47 شہریوں نے جنرل ویری فکیشن کیلئے پولیس خدمت مرکزحافظ آبادسے رجوع کیا۔ پولیس خدمت مرکز پنڈی بھٹیاں کے ذریعے 366 شہریوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ رواں ماہ 116شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر کے حصول اور30 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس تجدید کیلئے رجوع کیا۔19کرایہ داروں کا اندراج کیا گیاجبکہ 34 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ،16شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، 77شہریوں کو میڈیکل ڈاکٹ اور 42شہریو ں کوایف آئی آرز کی نقول فراہم کی گئیں۔حافظ آباد پولیس کی جانب سے قصبہ جات میں پولیس خدمت موبائل کے ذریعے بھی276 شہریوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ ڈی پی او محمد معصوم کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں