ڈسکہ:لٹکتے بجلی کے تار علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے

ڈسکہ:لٹکتے بجلی کے تار علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے

محلہ بھاٹانوالہ’سمبڑیال روڈ’پسرور روڈ’ڈسکہ کلاں میں صورتحال تشویشناک

ڈسکہ(نامہ نگار )گیپکو کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھر میں لٹکتے بجلی کے تار علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔ محلہ بھاٹانوالہ’سمبڑیال روڈ’پسرور روڈ’ڈسکہ کلاں ’نسبت روڈ ’مین بازا ر’بازار ٹھٹھیاراں’صوبیدار بازار’مچھلی بازار’سوہاوہ ودیگر علاقوں میں ننگے لٹکتے تار شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ۔ ننگے تاروں سے سر چھو جانے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے کئی افراد زخمی ہوکرہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار گیپکو حکام کی توجہ اس طرف کر اچکے ہیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ رابطہ کرنے پر ایکسین کی جانب سے کو ئی معقول جواب نہیں دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں