کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن :ن لیگ نے 9 امیدوار فائنل کرلئے

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن :ن لیگ نے 9 امیدوار فائنل کرلئے

تحریک انصاف کی طرف سے ابھی تک کو ئی باقاعدہ نام فائنل نہیں کیا گیا

راہوالی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 10وارڈز میں سے 9 کے امیدواروں کے نام فائنل کرد ئیے ۔ تحریک انصاف کی طرف سے ابھی تک ایک سیٹ پر بھی باقاعدہ نام فائنل نہیں کیا گیا، جماعت اسلامی نے بھی 10میں سے 8وارڈز میں سے امیدوار نامزد کئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ایک اور مسلم لیگ ق 4وارڈز سے امیدوار نامزد کرسکی، کاغذا ت جمع کرانے کی آخری تاریخ 29جولائی ہے ۔ نشان الاٹ ہونے تک کئی امیدواروں کے ٹکٹ تبدیل ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ جب سیاسی جماعتوں کی طرف سے امیدواروں کے نام فائنل ہونگے تو ایک دوسری جماعت کے مضبوط امیدوار کو دیکھتے ہوئے سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار تبدیل بھی کرسکتی ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے کئی امیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے بھی اعلان کرنا شروع کرد ئیے ہیں ۔مسلم لیگ ن نے وارڈ نمبر 1بدوکی سے ظفر اﷲسوہی، وارڈ 2گلاب پورہ، امرت پورہ سے ناصر مہر، وارڈ 3راہوالی سے ندیم اکرم، وارڈ 4محلہ شریف پورہ سے وامق سعید بٹ ، وارڈ 5سے محسن نوید چیمہ، وارڈ 6ڈھینگرانوالی سے شہباز رشید، وارڈ 7کشمیر کالونی سے ملک آزاد، وارڈ 8سے ملک کامران اور وارڈ 9 سے مجید چیمہ کے نام فائنل ہیں اور وارڈ نمبر 10سے مقبول چیمہ کا نام فائنل ہونے کے امکانات ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں