ضلع گوجرانوالہ میں 6لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ

ضلع گوجرانوالہ میں 6لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ

گھر گھر جاکرویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں تشکیل ،10اگست تک ٹارگٹ پوراہوگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ضلع گوجرانوالہ میں گھر گھر جاکر6لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ دے دیا، اس سلسلہ میں ہیلتھ اتھارٹی نے 198ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو10اگست تک اپنا ٹارگٹ پورا کریں گی جبکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں تاجروں ،دکانداروں کو کورونا کی ویکسین لگانے کیلئے موبائل وین مختص کی گئی ہے ، ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے پہلے دو روز کے اندر80ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی ،ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں