سٹیٹ نمبر4میں بجلی و گیس کنکشن کیلئے احکامات دیدیئے :کمشنر

سٹیٹ نمبر4میں بجلی و گیس کنکشن کیلئے احکامات دیدیئے :کمشنر

صدرچیمبرعمراشرف مغل کی ملاقات،جدید ٹیسٹنگ لیب ودیگر منصوبوں پرتبادلہ خیال

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدر عمر اشرف مغل کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں شہر میں کئے جانے والی ترقیاتی منصوبے جن میں سٹیٹ نمبر4کی پوزیشن،موٹروے لنک،گوجرانوالہ یونیورسٹی، ایکسپو سنٹر کا قیام،جدید ٹیسٹنگ لیب دیگر منصوبوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے ۔کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے کہاکہ سٹیٹ نمبر4کی پوزیشن میں حائل تمام رکاوٹوں کو ذاتی دلچسپی لیکر دور کیا جائے گا ،بجلی اور گیس کے کنکشن کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اوربہت جلد سٹیٹ 4میں بجلی اور گیس کے کنکشن لگا دیئے جائیں گے بزنس کمیونٹی اپنے ذمہ تمام بقایا جات کلیئر کرکے اپنے مالکانہ حقوق کے ساتھ اس سٹیٹ کو آباد کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں