غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ میں تنازعہ برقرار
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملہ پر جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تنازعہ برقرار ،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ،لینڈ سب ڈویژنوں اور کچی آبادیوں کے بلاک کئے گئے خسرہ جات اور فردوں کی بحالی نہ ہوسکی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ہزاروں سائلین فردوں کے اجراء ،رجسٹریاں کروانے کیلئے ذلیل وخوار ہونے لگے ،واضح رہے کہ جی ڈی اے نے ضلع گوجرانوالہ میں 285ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فہرست جاری کی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے محکمہ ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ازسرنو سروے کروایا اور غیر قانونی ٹاؤنوں کی تعداد818 نکلی جس پر جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ٹھن گئی تھی۔