عوامی تحریک کا کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کااعلان

 عوامی تحریک کا کنٹونمنٹ بورڈ کے  الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کااعلان

عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر ریحان مقبول نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،الیکشن میں شمولیت فرسودہ اور ظالمانہ نطام کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے

راہوالی،گوجرانوالہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا،نیوز رپورٹر) امیدواروں کے انتخابات اور دیگر امور کے لیے مضبوط اور ٹھو س لائحہ عمل تیا رکیا گیا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمحمد اسد گوندل صدرPAT گوجرانوالہ ڈاکٹر شفاقت علی مہر جنرل سیکرٹری PAT،چودھری افضل گجر صدر PATیوتھ ونگ اور دیگر نے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں