گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری،صارفین کے مسائل سنے گئے

گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن  کچہری،صارفین کے مسائل سنے گئے

چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد ایوب کی ہدایت پر گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) آن لائن کچہری کے دوران منیجرسی آر سی طاہر محمود ندیم نے بذریعہ ٹیلی فون صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سنیں اور اُن کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں،متعدد صارفین نے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، نئے کنکشنز، تاروں کی تبدیلی،جرمانہ معافی،بجلی بلوں کی تصحیح ،خراب میٹرز کی تبدیلی، چھتوں سے تاروں کی منتقلی،زیادہ استعداد کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اورنئی آبادیوں کو بجلی مہیا کرنے جیسے مسائل کے حل کیلئے اپنی شکایات درج کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں