کمشنرہاؤس کے کتے کی تلاش کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوئے : میٹروپو لیٹن کارپوریشن

کمشنرہاؤس کے کتے کی تلاش  کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں  ہوئے : میٹروپو لیٹن کارپوریشن

چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپو لیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ کے مطابق گزشتہ روز میڈ یا پر شائع ہونے والی خبر کہ کمشنر ہاؤس کے گمشدہ کتے کی تلاش میں سرکاری وسائل کا استعمال کیاگیا من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) اس ضمن میں نہ تو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور نہ دیگر اداروں کے کسی قسم کے سرکاری وسائل استعمال ہو ئے ،تا ہم ایک رکشہ جو میڈیا پر دکھایا گیا ہے اس کا انتظام ذاتی حیثیت میں کیاگیا تھا۔کرائم رپورٹرکے مطابق کتا دوسرے روز بھی نہیں ملا اورکتے کو الیکٹرانک چپ کے ذریعے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں ,کتے کی آخری لوکیشن سیالکوٹ روڈ کے قریب آئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں