شجرکاری مہم : 30ہزار طلبہ یکم اگست کو ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنائیں گے

شجرکاری مہم : 30ہزار طلبہ یکم  اگست کو ایک منٹ میں 50 ہزار  پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنائیں گے

شجرکاری مہم کے سلسلہ میں سرکاری سکولوں کے 30 ہزار طلبہ یکم اگست کو ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنائیں گے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ایجوکیشن اتھارٹی نے افسروں اور اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دیں، ضلع گوجرانوالہ میں شجر کاری مہم کے تحت ایک دن میں 50 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور سرکاری سکولوں کے 30 ہزار طلبہ اور اساتذہ اس مہم میں حصہ لیں گے ۔ ہر طالبعلم 2-2 پودے لگائے گا۔25 طلبہ کی نگرانی کیلئے ایک ٹیچر مقرر کیاجائے گا۔طلبہ یکم اگست کو شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں