ڈپٹی کمشنر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پناہ گاہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے جا ری ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص 1579 ملین روپے میں سے 885 ملین جاری کر د ئیے ہیں
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ زمیندار کالج میں تعمیر ہونے والے نئے بلاک اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 افراد کیلئے بنائی گئی پناہ گاہ کے معائنے کے موقع پر کیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ ، پناہ گاہ کی تعمیر میں معاونت کر نیوالے اعجاز احمد وڑائچ ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پناہ گاہ کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔