جدید نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت : ڈاکٹر طارق قاضی
اساتذہ تہذیب وکلچر کی حفاظت اور طلبا کی کردار سازی پر توجہ دیں:چیئرمین بورڈ
وزیر آباد،گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا،نیوز رپورٹر) چیئرمین بورڈ گوجرانوالہ ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب حکمت عملی کے تحت جدوجہد کررہی ہے ،ہونہار طلبا قوم کا قیمتی سرمایہ اور تابناک مستقبل ہیں ،جدید نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ،سرکاری سکولوں کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کو بھی حکومت ہر سطح پرترجیح دے رہی ہے ، اساتذہ تہذیب وکلچر کی حفاظت اور طلبا کی کردار سازی پر توجہ دیں،وہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے مرکزی صدر حاجی محمد اشفاق وڑائچ ڈویژنل صدر طارق محمود مغل،ضلعی صدر رانا شاہد منظورکی قیادت میں محمد سلام مغل عاصم رفیق،صابر حسین بٹ،محمد فاروق مرزا سمیت متعدد ذمہ داروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے جبکہ سیکرٹری گوجرانوالہ بورڈ گو ہر الطاف اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ نے بھی میٹنگ میں خصوصی شرکت کی۔وفد نے ملاقات میں بورڈ کے متعلق پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ نہم اور گیارویں کے امتحانات کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے مگر اس کا فیصلہ مرکزی سطح پر کیا جائے گا ،انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات پر مثبت پیشرفت کا یقین دلایا۔