عالمی یوم ہیپا ٹائٹس پرڈی سی آفس سے آگاہی واک نکالی گئی
شہری ہیپا ٹائٹس کیخلاف جنگ میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں :ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ کہ ہیپا ٹائٹس خطرناک مگر قا بل علا ج مر ض ہے جو کہ تیزی سے پھیل رہا ہے احتیا ط، بر وقت تشخیص اور مکمل علاج سے آپ نا صرف خود کو بلکہ دوسرو ں کو بھی اس مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔شہری ہیپا ٹائٹس کے خلاف جنگ میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایاجا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سے نکالی جانیوالی عالمی یوم ہیپا ٹائٹس آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا،یہ واک ڈپٹی کمشنر آفس گو سے شرو ع ہو کر سیا لکو ٹ روڈ پر اختتام پذ یر ہو ئی،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فر جا د بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، ریسکیو1122، پاپولیشن ویلفیئر، محکمہ صحت کے افسروں و ملازمین اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے واک میں شر کت کی، علاوہ ازیں تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز، دیہی وبنیادی مراکز صحت پر بھی ہیپا ٹایٹس سے آگا ہی کیلئے واک اور سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔