حافظ آباد:محکمہ اوقاف کی قیمتی اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ

حافظ آباد:محکمہ اوقاف کی قیمتی اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ

مافیا نے کولو روڈ پر دکانوں کی تعمیر شروع کر دی ، حکام فوری نو ٹس لیں :شہری

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)کولوروڈ پر محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی پر بااثرا فراد نے پٹواری اور دیگر اہلکار وں کی ملی بھگت سے قبضہ کرکے د کانیں تعمیر کرانا شروع کردیں ،شہریوں نے کارروائی کیلئے در خواست دیدی۔ محلہ میاں داکوٹ کے رہائشی مہر شوکت نے اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ چوک سرکلر روڈ حافظ آباد کے بالمقابل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے قریب محکمہ اوقاف کی 266کنال کمرشل اراضی موجود ہے جبکہ عیدگاہ کولو روڈ بھی اسی کمرشل اراضی میں واقع ہے جہاں پر بااثر افراد نے محکمہ اوقات کی اراضی کو اونے پونے بیچنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ عیدگاہ کولو روڈ پر بااثر افراد نے د کانیں تعمیر کرکے قبضہ جمالیاہے جس سے حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ جگہ کو بااثرا فراد کے قبضہ سے واگزار کر ا کر یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا چلڈرن اور گائنی وارڈ بنائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں