موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکر اگئی ،نوجوان جاں بحق

 موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکر اگئی ،نوجوان جاں بحق

20 سالہ عبد الرحمن موقع پر ہی دم توڑگیا ، 2 کزن حمزہ اور رضوان ز خمی

کامونکے (نامہ نگار)بے قابو موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے با عث نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تولیکی روڈ محلہ صدر آباد کامونکے کا رہائشی20سالہ عبدالرحمٰن اپنے کزنوں حمزہ اور رضوان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سیالکوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ پولیس سٹیشن گکھڑ کے مقابل جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس سے تینوں شدید زخمی ہو گئے ، 20سالہ عبدالرحمٰن موقع پر ہی دم توڑ گیا، ز خمی حمزہ اور رضوان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ریسکیو عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں