اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی ماہانہ ریونیو کھلی کچہری

 اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی  ماہانہ ریونیو کھلی کچہری

حکومت پنجاب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ بلال بن عبدالحفیظ نے سول کلب میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈسکہ(نامہ نگار)اس موقع پر تحصیلدار رشید الدین ڈار،نائب تحصیلدار ملک شاہد ممتاز اعوان، محمد بوٹا ودیگر بھی موجود تھے ،کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ،شہریوں کے مسائل کو سو فیصد حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں