سیالکوٹ:چوک گھنٹہ گھر میں نور مقدم کی یادمیں شمعیں روشن

سیالکوٹ:چوک گھنٹہ گھر میں نور مقدم کی یادمیں شمعیں روشن

بیرسٹر عاصمہ خاور خواجہ، چیئرپرسن UGOOD سیدہ شبینہ گیلانی، لمٹن کارپوریشن روشان بلوچ ،ایر یج رشید نے کہا ہے کہ سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں ہر صورت انصاف ہونا چاہیے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) نور مقدم کاکیس معاشرے میں بڑھتی دہشت اور جنسی درندگی کو ظاہر کرتا ہے اورخواتین ان کا خطرہ اپنے جسم میں محسوس کر سکتی ہیں،ہم خواتین کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں نور مقدم کی یادمیں شمعیں روشن کر نے کی تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔چیئر مین گیریژن کنٹونمنٹ بورڈ کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ زاہد حمید ،سابق ایم پی اے عمران اشرف، سابق صدر چیمبر آف کامرس خاور انور خواجہ ، حسن بھلی ،مولانا عمران بشیر، افتخار شیروانی بھی موجودتھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں