ڈسکہ :جشن آزادی منا نے کے لئے تیاریوں کا آ غاز

ڈسکہ :جشن آزادی منا نے کے لئے تیاریوں کا آ غاز

شہر بھر میں اگست کے آغاز کیساتھ ہی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئیں

ڈسکہ (نامہ نگار) یوم آزادی کے سلسلہ میں شہر کے گلی محلوں، بازاروں، مارکیٹوں، کمرشل سنٹرز، ہسپتالوں، سڑکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے کیلئے جگہ جگہ سٹالز لگنا شروع ہو گئے ۔ قومی پرچم والے بیجز، جھنڈیوں اور جھنڈوں سمیت ملبوسات کے بھی خصوصی سٹالز لگ رہے ہیں ، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، نوجوانوں نے اپنے انداز میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے موٹر سائیکلوں،چھوٹی گاڑیوں پر قومی پرچموں کی پینٹنگز بنوانا شروع کر دی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں