لدھیوالہ وڑائچ:فیکٹری پر قبضہ کی کوشش ، ملازمین پر تشدد

لدھیوالہ وڑائچ:فیکٹری پر قبضہ کی کوشش ، ملازمین پر تشدد

میرے ملازمین ہی گر فتار کر لئے ،فیکٹری مالک شاہدہ بی بی کا ایس ایچ او پر الزام خاتون کی در خو است پر سی پی او کا نوٹس ، ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )مان موڑ میں مسلح افراد نے فیکٹری پر قبضہ کی کوشش کی ، ملازمین کو یرغمال بنا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ مان موڑ کی رہائشی شاہدہ بی بی نے سی پی او کو درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 25 افراد نے میری فیکٹری میں گھس کر ملازمین کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قبضہ کی کوشش کی ، اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔خاتون نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ فد ا چیمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے 24 گھنٹے کے اندر ہی مافیا سے ساز باز کر کے فیکٹری پر قبضہ کرایا، اس ے پہلے تھانہ لدھیوالہ تعیناتی کے دوران موصوف فیکٹری پر قبضہ کرانے کی کوشش کر چکے ہیں۔ شاہدہ بی بی نے بتایا کہ ایس ایچ او نے 11گھنٹے بعد موقع پر پہنچ کرفیکٹری میں کام کرنے والے میرے ملازمین کو گرفتار کر کے تھانہ لدھیوالہ کی حوالات میں بند کر دیا۔ خاتون کی درخواست پر سی پی او سرفراز احمد فلکی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ ثنا اﷲ ڈھلوں سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں