تتلے عالی کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان

تتلے عالی کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان

طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کے با عث عمارتوں میں جگہ کم پڑگئیفر نیچر و دیگر سہولیات کی کمی کے باعث اساتذہ،طلبہ وطالبات کو مشکلات

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر ودیگر سہولیات کے فقدان ہے ،طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کے با عث عمارتوں میں جگہ کم پڑگئی۔ تتلے عالی میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اور گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز میں طلبہ کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونے کی وجہ سے دونوں عمارتوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔ دونوں سکولوں میں نئے بلاک کی تعمیر کے علاوہ لیبارٹری، آلات ،سائنس لیبارٹری میں توسیع ،واٹر فلٹریشن پلانٹ،لائبریری،ملٹی میڈیا پروجیکٹر، سپورٹس کا سامان،امتحانی سنٹر کیلئے فرنیچر کی کمی کے باعث اساتذہ،طلبہ وطالبات کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے سرکاری سکولوں میں نئے بلاک کی تعمیر کیساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں