سمبڑیال:منی ہسپتال17سال بعد بھی تعمیر نہیں ہو سکا
ضلعی ناظم نے 2044 میں سنگ بنیاد رکھا ،خدمت کے دعویداروں کی عد دلچسپی
سمبڑیال (نامہ نگار )گورنمنٹ رورل ڈسپنسری سمبڑیال کی جگہ پر منی ہسپتال17سال کے بعد بھی تعمیر نہیں ہو سکا۔ نواز شریف کے دور حکومت میں اس وقت کے ایم این اے چودھری نذیر احمد نے گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کی خستہ حال بلڈنگ کومارچ 1994 میں تعمیر کرایا اور پھر مشرف دور حکومت میں ضلعی ناظم میاں نعیم جاوید نے اس رورل ڈسپنسری کی جگہ منی ہسپتال تعمیر کرنے کا سنگ بنیاد 30نومبر 2004 کو رکھا،اس منصوبے کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کر دیا مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد عوامی خدمت کا دعوے کرنے والوں نے بھی اس منصوبے کو مکمل کرانے میں دلچسپی نہ لی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ڈسپنسری کی جگہ منی ہسپتال تعمیر کیاجائے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں حاصل ہو سکیں۔