علی پور :نوجوان کی موت کا معمہ حل ،بھائی قاتل نکلا
لواحقین نے 30 سالہ عادل مسیح کی موت کی وجہ نس پھٹنے کو قرار دیا تھا شبہ پر حراست میں لئے گئے دانش مسیح نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا
علی پور چٹھہ(نامہ نگار)نواحی گاؤں سید نگر میں نوجوان کی پراسرارموت کا معمہ حل ہوگیا ، 30سالہ عادل مسیح کی موت نس پھٹنے سے نہیں ہو ئی فائر نگ کرکے قتل کیا گیا ،پو لیس نے مقتول کے چھوٹے بھا ئی کو گر فتار کرکے آ لہ قتل بھی بر آ مد کر لیا ۔ نواحی گاؤں سید نگر کا 30سالہ عادل مسیح گزشتہ رات ایک بجے پر اسرار طور پر انتقال کرگیا ۔ گلی محلے اور گاؤں میں گھر والوں نے مشہور کر دیا کہ موت نس پھٹنے سے ہوئی ہے ۔پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا محمد رمضان کی قیادت میں تحقیقات کا آ غاز کر دیا اور شبہ پر متوفی کے چھوٹے بھائی دانش مسیح کو شامل تفتیش کرلیا ۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے پسٹل سے کنپٹی پر گو لی مارکر بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ آلہ قتل برآمد کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔