مسلم لیگ ق علما مشائخ ونگ کا ہنگامی اجلاس
مسلم لیگ ق علما مشائخ ونگ کا ہنگامی اجلاس سٹی صدر صاحبزادہ محمد طاہر رضوی کی زیر صدارت ہوا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد طاہر رضوی نے کہا کہ چودھری برادران کی ملک و قوم کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، سیالکوٹ کاضمنی الیکشن جیتنے والے چودھری سلیم بریار کی طرف سے سازشی عناصر کی ایما پر دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔