مختلف مقامات پر35ہزار سے زائد پودوں کیلئے کھدائی مکمل
تمام پھل والے پودے ،انکی سپورٹ کیلئے لکڑی کی سٹکس منگوا لیں:ایس اے حمید
گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر ) پی ایچ اے ،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے تعاون سے ماہ اگست میں 2عالمی ریکارڈبنانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر35ہزار سے زائد پودوں کیلئے کھدائی مکمل کرلی گئی، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید اور ڈائریکٹر سجاد احمد ثاقب نے دیگر افسروں کے ہمراہ دورے کئے ، اس دوران ایس اے حمید نے کہا کہ اس ریکارڈ سے ایک منٹ میں 37ہزار پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ ٹوٹ جائے گااور شہر و ملک کا نام روشن ہوگا،تمام پھل والے پودے ہیں اور اُن کی سپورٹ کیلئے لکڑی کی سٹکس بھی منگوا لی گئی ہیں ،7اگست پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پرسکولوں ،کالجوں کے طلباء،مختلف تنظیمیں ،سول سوسائٹی و سرکاری ملازمین ریکارڈ بنانے کی مہم میں حصہ لیں گے ۔