وزیر آباد:ڈی پی ایس کی فیسوں میں اضافہ ،والدین کا احتجاج

وزیر آباد:ڈی پی ایس کی فیسوں میں اضافہ ،والدین کا احتجاج

اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد ،پرنسپل فاطمہ ڈارسے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

وزیرآباد(نا مہ نگا ر)قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد میں زیر تعلیم بچوں کی فیسوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے پر والدین نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے ۔ ڈی پی ایس کے باہر فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرتے طلبہ و طالبات کے والدین شہزاد احمد،محمد آصف،اویس شوکت،محمد عارف بھٹی،اشتیاق احمد ،افضال احمد ،عظمیٰ اقبال ،جمشید ساہی ، ماریہ عمران، فاروق چیمہ،اسد وڑائچ،شہزاد احمد،غضنفر اقبال،سیف اللہ جنجوعہ،محمد منیر،ایم ایاز ،خرم گھمن،محمد عاصم،ارشد بھٹہ،سرفراز رشیدودیگرنے بتایا کہ حکومتی فنڈز سے چلنے والے اس ادارے میں پری نرسری کی فیس 4800سے بڑھا کر 5900روپے کر دی گئی، اسی طرح دوسری کلاسوں کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ ڈی پی ایس حکومت کا ہی ذیلی ادارہ ہے اور فیسوں میں بے جا اضافہ زیادتی کے مترادف ہے ،فیسوں میں اضافہ فوری وا پس لیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا امجدمحمود اور پرنسپل فاطمہ جاوید ڈار نے مظاہرین سے مذاکرات کئے ،انہوں نے معاملہ ڈپٹی کمشنر کو بھجوانے کی یقین دہانی کر ائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں