محرم جلوس کے راستوں پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ

محرم جلوس کے راستوں پر ویکسی نیشن کیمپ  لگانے کا فیصلہ

کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز اور ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایات جاری ، ڈویژن بھرمیں جلوس اور مجالس کے راستوں پر ویکسی نیشن کیمپ اور عملہ کی تعیناتی کا منصوبہ تیار کرنیکا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوس کے راستوں پر کورونا ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے ،زائرین اور شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیگی، پنجاب حکومت نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز اور ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں اور مجالس کے راستوں پر موبائل ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا حکم دیا ہے ، ذرائع کیمطابق محر م الحرام میں کورونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں ،زائرین کو ویکسین لگانے کیلئے کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز اور ہیلتھ اتھارٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے جو مجالس کے روٹس پر ویکسی نیشن کیلئے موبائل ویکسی نیشن کیمپ کی تعداد ،مقامات کا جائزہ لے کر رپورٹ ارسال کرینگے ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد اور نارووال میںکیمپ لگائے جائینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں