ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے کورنا ویکسین نہ لگوانے والے سٹال ہولڈرزکا داخلہ بند کر دیا

ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے کورنا ویکسین نہ لگوانے والے سٹال ہولڈرزکا داخلہ بند کر دیا

پیپلز کالونی میں قائم پنجاب ماڈل بازار میں 740سٹالز اور دوہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں ،دکانداروں کی سہولت کیلئے بازار میں ویکسی نیشن کیمپ قائم ، ماسک کے بغیرکسی کوسامان بھی نہیں ملے گا:منیجر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے کورنا ویکسین نہ لگوانے والے سٹال ہولڈرزکا بازار میں داخلہ بند کر دیا،صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی سٹالز لگا سکیں گے ،دکانداروں کی سہولت کیلئے بازار میں ہی ویکسی نیشن کیمپ لگایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی میں قائم پنجاب ماڈل بازار میں 740سٹالز ہیں جبکہ دوہزار سے زائد افراد ان سٹالز پر کام کرتے ہیں،کوروناکی بڑھتی صورتحال کے باعث ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے بغیر ویکسین کے سٹالز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ماڈل بازار میں محکمہ صحت کے اشتراک سے ویکسی نیشن کیمپ بھی لگا یا گیا ہے ،جہاں دکانداروں اور خریداروں کی ویکسین کی جا رہی ہے ،منیجر ماڈل بازار میاں عامر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ماڈل بازار میں ہزاروں افراد خریداری کیلئے آتے ہیں جس نے ماسک نہیں پہنا ہو گا اس کو کوئی سامان نہیں دیا جائے گا،ویکسین نہ لگوانے والے سٹالز ہولڈرز کا بھی بازار میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں