گجرات:سیلز ٹیکس کا نفاذ ، تاجر حکومت سے مذاکرات پر تیار

 گجرات:سیلز ٹیکس کا نفاذ ، تاجر حکومت سے مذاکرات پر تیار

سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار منظور نہیں :شیخ نصیر ، چو دھری غلام مصطفی و دیگر

گجرات(سٹی رپورٹر )کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن گجرات کا اجلاس زیر صدارت شیخ نصیر احمد منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں حکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس کے نئے نفاذ کو تاجر برادری نے مسترد کر دیا، تاجر وں نے کہا ہم نئے سیلز ٹیکس کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کرینگے ۔ اجلاس میں کنجاہ’ڈنگہ’منگووال’سرائے عالمگیر’کھاریاں شادیوال و دیگر علاقوں کے تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری چودھری غلام مصطفی بھٹی،میاں احسان اﷲ،عبدالوحید’شیخ ظہیر احمد’شیخ خرم ریاض’ملک سرفراز’اختر مجید بٹ’ناصر اقبال’محمد خلیل اعجاز’وقاص احمد’محمد رفیق’محمد صدیق’نوید اقبال، خادم علی خادم’وسیم قادر’راجہ ارشد محمود’حاجی خالد محمود’محمد شفیق’اظہر اقبال’حاجی ریاض انصاری’ندیم بشیر’محمد شبیر سیفی’کاشف ملک و دیگر شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں