یوم شہدا کے حوالے سے پولیس لائن سیالکوٹ میں تقریب
یوم شہدا کے حوالے سے پولیس لائن سیالکوٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفارقیصرانی، ایس پی انویسٹی گیشن ،پولیس افسر اور شہدا کے خاندانوں نے شرکت کی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پولیس کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، شہدا پولیس کے جوان اور افسر محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ملک و قوم اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بعدازاں پو لیس شہدا کے 67 خاندانوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔