ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہدائے پولیس پر پرُ وقار تقریب

ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہدائے پولیس پر پرُ وقار تقریب

پولیس کے چاق و چوبند دستے کی یادگارشہداء پر سلامی ،آرپی او،سی پی او و دیگر کی شرکت

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لا ئن میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پرُ وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا اورشہداپولیس کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ یاد گارِ شہداء پر سلامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم، سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی سمیت ایس ایس پی آپریشنز آغا رمضان علی، ایس پی انویسٹی گیشن سیّد علی، ایس پی صدر عبدالوہاب، ایس پی سٹی شہزادہ عمر عباس بابر، ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالقیوم گوندل اور دیگر نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگارشہداء پر سلامی پیش کی۔ آر پی او اور سی پی او نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی۔ سی پی او سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا، ہم ملک و ملت کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ، اب تک گوجرانوالہ پولیس کے 98افسر و جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوچکے ہیں، آر پی او نے کہا کہ شہدانے عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر قوم کو حیات بخشی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں