واہنڈو: ڈرل مشین چلاتے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

واہنڈو: ڈرل مشین چلاتے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

کڑی کوٹ کے گلزار مستری کوحادثے کے بعدہسپتال لایاجارتھاکہ رکشہ پانی میں جاگرا

واہنڈو(نامہ نگار)ڈرل مشین چلاتے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا،بتایاگیاہے کہ واہنڈو کے نواحی گاؤں کڑی کوٹ کا رہائشی گلزار مستری کھڑکی لگانے کے لیے دیوار میں سوراخ بنا رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کے تار سے لگ گیا جس سے اسے شدید جھٹکے لگے اوراسے طبی امداد کے لیے آر ایچ سی واہنڈو لا یاجارہاتھا کہ اچانک راستے میں رکشہ کا ٹائر اتر گیا اور رکشہ پانی میں جا گرا جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں