بھتہ دینے سے انکار،ملزموں کی گھرکے باہر ہوائی فائرنگ

بھتہ دینے سے انکار،ملزموں کی  گھرکے باہر ہوائی فائرنگ

بھتہ دینے سے انکار پرملزموں نے گھر کے باہرہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلادیا جبکہ ڈیرے پر سوئے ہوئے ملازم کو زخمی کردیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کیمطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں میں مجاہد، ندیم عرف پاپا، عمران عرف مانی وغیرہ فاطمہ کبریٰ کے گھر کے باہر آئے اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلا دیا جبکہ ڈیرہ پر سوئے ہوئے ملازم مرید حسین کو ہوروں مکوں اور پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور کرسیاں وغیرہ توڑ دی اور فرار ہو گئے ۔ مدعیہ کیمطابق ملزم اسکے خاوند سے بھتہ مانگتے تھے اور انکار پر ایساکیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں