ڈسکہ: پودوں کونقصان پہنچانے پر متعددمویشی حویلیاں سیل

ڈسکہ: پودوں کونقصان پہنچانے پر متعددمویشی حویلیاں سیل

حویلی ڈی سیل کرنے کی کوشش پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی :حکام کی وارننگ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) میونسپل کمیٹی نے گرین بیلٹ میں لگے پودوں کونقصان پہنچاے پر متعددمویشی حویلیاں سیل کردیں، اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ کے احکامات پر چیف آفیسر چودھری شاہد فاروق وڑائچ کی زیرنگرانی انسپکٹر تجاوزات اکمل شہزاد ساہی نے ڈسکہ کالج روڈپر گرین بیلٹ میں لگے پودوں کو نقصان پہنچانے پر جانوروں کے مالکان کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد حویلیاں سیل کردیں اور مویشی مالکان کو ہدایت کی کہ اگر کسی نے حویلی کو ڈی سیل کرنے کی کوشش کی تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں