ڈاکو 3لاکھ کے سگریٹ لوٹ کرفرار
تین ڈاکوؤں نے تین لاکھ مالیت کے سگریٹ لوٹ لیے
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )بتایا گیا ہے کہ سیگریٹ کمپنی کا سیلز مین محمد آصف تین لاکھ مالیت کے سگریٹ سپلائی کے لیے لے جارہاتھاکہ مٹوبھائیکے نہر کے قریب کار سوار تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے روک کر سگریٹ اپنی گاڑی میں منتقل کیے اور سیلز مین کو زبردستی ساتھ بٹھا لیا اور قلعہ میاں سنگھ کے قریب پھینک پر فرار ہوگئے ۔