وزیرآباد:پیر مٹھا قبرستان روڈ شیش محل جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

وزیرآباد:پیر مٹھا قبرستان روڈ شیش محل جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جنازہ گزرنا بھی محال ،گندگی ،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) پیر مٹھا قبرستان روڈ شیش محل جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا،سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جنازہ گزرنا بھی محال ہوگیا،سڑک پر جابجا گندگی کے ڈھیر پہاڑ کی شکل اختیار کرگئے ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کئی بار ارباب اختیار کو پیر مٹھا قبرستان روڈ کے متعلق بتانے کے باجود کوئی حل نہ ہوسکا،نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی روڈ پر کھڑا ہوجانے سے سڑک جو ہڑ کا منظر پیش کررہی ہے ، اب تو پیدل جوہڑ کے بیچ سے گزرنا پڑتا ہے اور گاڑیاں بھی کیچڑ میں پھنس کر بند ہوجاتی ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیر مٹھا روڈ کو دلدلی کیچڑ سے پاک اور بند نکاسی آب کی صفائی کروائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں