عالم چوک ڈسپوزل پر15روزسے تمام موٹریں خراب
حافظ آباد روڈسے منسلک علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عالم چوک ڈسپوزل پر موجودواسا ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈسپوزل کی تمام موٹریں خراب ہوگئی ،پندرہ دن گزرنے کے باوجود موٹریں ٹھیک نہ ہوسکیں، جس کی وجہ سے حافظ آباد روڈسے منسلک علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا ،بالخصوص گھوڑے شاہ بازار کلر آبادی لنک حافظ آباد روڈ یونین کونسل 46,47,محلہ رمضان پورہ ، محلہ اعجاز کالونی ، ہجویری ٹائون مسلسل پندرہ دنوں سے سیوریج کے پانی سے بھرے پڑے ہیں، ایکسین واساکاشان بٹ اور ایس ڈی او راحیل بٹ علاقہ مکینوں کو صرف تسلیاں دینے میں مصروف ہیں ۔ ایس ڈی واسا راحیل بٹ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ان مسائل کو حل کر دیا جائے گا۔