لڑکیوں نے ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے ٹکر مار کر شہری کی گاڑی تباہ کردی
تین لڑکیوں نے ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے ٹکر مار کر شہری کی گاڑی تباہ کردی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کا محمد حمزہ اہلخانہ کے ہمراہ عزیزوں کے ہاں جی ٹی روڈ موڑ ایمن آباد کے نزدیک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیا جہاں پر ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے تین نامعلوم لڑکیوں نے تیز رفتاری کے باعث ٹکر مار کر حمزہ کی کار تباہ کردی،ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔