قتل کے ملزم کو عمرقید اوردس لاکھ روپے جرمانہ ،ایک بری

قتل کے ملزم کو عمرقید اوردس لاکھ روپے جرمانہ ،ایک بری

مسلم بازار میں عثمان کو معمولی تنازعہ کی رنجش پر خواجہ راشد وغیرہ نے قتل کیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میڈم جزیلہ اسلم سیالکوٹ نے قتل کے مجرم کو عمرقید کی سزا اوردس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم جبکہ ایک ملزم کو شک کی بنیادپر بری کردیاگیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ مسلم بازار میں نوجوان محمدعثمان کو معمولی تنازعہ کی رنجش پر ملزم خواجہ راشد ڈارولدمحمدصدیق نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے کی بنا پر ملزم کوعمرقید کی سزا اوردس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ شریک ملزم سمیع کو شک کی بنیاد پر ری کردیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں