پانچ افراد کی خاتون کو اغوا کرکے شراب پلا کر اجتماعی زیادتی

پانچ افراد کی خاتون کو اغوا کرکے شراب پلا کر اجتماعی زیادتی

چائنہ چوک کی رہائشی شادی شدہ 25سالہ ن کوپٹرول پمپ کے باہر سے اغواکیاگیا،ملزم زیادتی کے بعداکبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ،خاوندکی درخواست پرمقدمہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پانچ افراد نے جی ٹی روڈ سے خاتون کو اغواء کرکے شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کانشانہ بناکر ویرانے میں پھینک دیا، بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ا کبر آباد چوک میں چائنہ چوک کی رہائشی شادی شدہ 25سالہ ن اپنے خاوند زوہیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اسی دوران پٹرول ڈلوانے کے لئے اسکا خاوند پٹرول پمپ پر گیا جبکہ خاتون باہر کھڑی تھی کہ کار میں سوار پانچ نامعلوم ملزم اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور زبردستی شراب پلاکر زیادتی کانشانہ بنایا اور اکبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ زخمی خاتون کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے خاتون کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں