ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں کادورہ
ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں کادورہ کیا
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، میڈیکل اور دیگر وارڈز، فارمیسی کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب نے ہسپتال میں ہیلتھ کئیر، صفائی کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔