جلالپورجٹاں :15 پرجھوٹی اطلاع دینے والاگرفتار

جلالپورجٹاں :15 پرجھوٹی  اطلاع دینے والاگرفتار

پولیس ہیلپ لائن 15پر لڑائی جھگڑے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

جلالپورجٹاں(نامہ نگار ) رانجھا جھمٹ کے رہائشی محمد واجد نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ کھاریاں روڈ پر 30/40 مسلح افراد موجود ہیں اور نقص امن کا خطرہ ہے، اطلاع پر ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز بھٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو اطلاع درست ثابت نہ ہوئی جبکہ اطلاع دہندہ سے رابطہ کرنے کی کوشش گئی تواس نے اپناموبائل نمبر بند کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں