نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 24 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 52 ہزار 589 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 893 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.69 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

کڑیانوالہ:نوجوان کو کھیتوں میں لگے خیمے میں قتل کردیاگیا

کڑیانوالہ:نوجوان کو کھیتوں میں لگے خیمے میں قتل کردیاگیا

دنیا اخبار

چھانگا مانگا کے محمد اقبال نے دوسال قبل ملک پور خورد میں زمین ٹھیکے لی تھی ،رات کو کسی نے فائرنگ کرکے مارڈالا، 2نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ

کڑیانوالہ ،جلالپورجٹاں ( نامہ نگاران ) نوجوان کو کھیتوں میں لگے خیمے کے اندر فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا ،بتایاگیاہے کہ چھانگا مانگا کے رہائشی محمد اقبال نے دوسال قبل کڑیانوالہ کے علاقہ ملک پور خورد میں زمین ٹھیکے لی تھی ، وہ اپنے بھائیوں اور بہنوئی سلیم اختر کے ہمراہ دن بھر کام کرنے کے بعد سو گئے ،رات تین بجے کے قریب سلیم اختر قریب ہی لگے ٹینٹ میں سو رہا تھا توکسی نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ، پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی اور مقتول کے سالے محمد اقبال کی مدعیت میں دونامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں