دکان پر ٹافیاں لینے گئے بچے کی لاش برساتی نالہ سے مل گئی
موضع گھریرہ کادوسالہ علی اصغر نوسالہ بہن کیساتھ دوروزقبل دکان پرگیاتھا،لاش پرکسی قسم کے تشددکے نشانات نہ ملنے پر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیاگیا
کڑیانوالہ،گجرات ( نامہ نگار ،سٹی رپورٹر ) دو روز قبل دکان پر ٹافیاں لینے گئے دوسالہ بچے کی لاش برساتی نالہ سے مل گئی ،بتایا گیاہے کہ کڑیانوالہ کے نواحی گاؤں گھریرہ کے الیاس احمد کا دوسالہ بیٹا علی اصغر اپنی نوسالہ بہن کیساتھ قریبی دکان پر ٹافیاں لینے گیا اور واپس گھر نہ آیا جس کی اطلاع پولیس تھانہ کڑیانوالہ کو دی گئی اوراہلکار قریبی دیہات میں بچے کی تلاش کرتے رہے ،گزشتہ روز قریبی برساتی نالہ سے دو سالہ علی اصغر کی لاش ملی جس پر ڈی ایس پی صدر سمیت ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ موقع پر پہنچے ،بچے کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہ ملنے کی تصدیق کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علی اصغرکی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔