قلعہ دیدارسنگھ:مغوی بچی بازیاب ،اغواکاربھی گرفتار
ملائیکہ کووالدہ کے حوالے کردیاگیا،دیگرملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)پولیس نے سوا سالہ بچی بازیاب کروا کر والدہ کے حوالہ کردی اوراغوا ء کار بھی گرفتارکرلیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ اگو چک کی رہائشی رخسار بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ امتیاز\' لبنیٰ\'رخسانہ وغیرہ میری سوا سالہ بیٹی ملائیکہ کو گھر سے اغواء کرکے لے گئے ہیں،جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے بچی کو بازیاب کر کے والدہ کے حوالے کردیا اور اغوا ء کار امتیاز کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔