کنٹونمنٹ الیکشن ،خراب نتائج کے ذمہ دار محمود بشیر ورک ہیں :شازیہ فرید
مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج گوجرانوالہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) خراب نتائج کے ذمہ دار ایم این اے محمود بشیر ورک ہیں جنہوں نے ون مین شو چلایا اور سینئر رہنما سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کو ان کا پرانا حلقہ ہونے کے باوجودکسی مشورے میں شامل نہیں کیا گیا، ضلعی صدر مستنصر گوندل، توفیق بٹ،اشرف وڑائچ سمیت کسی رہنماء کو اعتماد میں لیا نہ ان سے مشاورت کی گئی، اہم مقامی رہنما سابق وائس چیئرمین نواز حفیظ کو معاملات سے الگ رکھا گیاجبکہ ان کے بھائی کاشف حفیظ کو میرٹ کے باوجود ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ان کی تمام برادری نے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا ۔