حافظ آباد:کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ڈیوٹی دینے والے ڈسپنسر کوسرٹیفکیٹ دیاگیا
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افضال احمد سندھیلہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایمر جنسی کے دوران ڈاکٹروں کے ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی بہادری اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی
حافظ آباد (نامہ نگار )سرکاری فرائض کی بہتر بجاآوری پر ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ڈیوٹی دینے والے ڈسپنسر بشارت علی کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کے موقع پر کیا۔