سیالکوٹ:انڈر 16کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم

سیالکوٹ:انڈر 16کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرکٹ کے فروغ و بہتری کے لیے سکولوں کی سطح پر کرکٹ کے کھیل کو فروغ دیا جائے تاکہ بچے بہترین کرکٹ کھیل کر پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے انڈر 16کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو کرکٹ کٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے 35سے زائد پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے 350سے زائد بچوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا جن میں 20بچے منتخب ہوئے ۔ منتخب ہونے والے انڈر 16کھلاڑیوں میں حامد زاہد ، عبد اﷲ ، اسد علی ، فواز انجم ، میر محمد مطاہر ، منیب احمد ، محمد زین عاصم ، محمد عدنان ، عامر ، ذیشان ، ملک اویس ، عبد الرحمن ، سید محمد عون رضوی ، رضا المصطفی ، سفیان مجید ، غلام حیدر ، محمد بلال ، ذیشان علی ، لقمان رشید ، فضل عباس ، محمد احمد بھٹی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں