آر پی او کانوشہرہ ورکاں اورتتلے عالی پولیس سٹیشنز کا دورہ

آر پی او کانوشہرہ ورکاں اورتتلے عالی پولیس سٹیشنز کا دورہ

فرنٹ ڈیسک آفس،محرر کمرہ،ریکارڈ روم،اسلحہ سٹورکے علاوہ عمارات کا جائزہ لیا،راؤ عبدالکریم کی لیڈی کانسٹیبلان کو دوران ڈیوٹی یونیفارم میں رہنے کی ہدایت

نوشہرہ ورکاں،تتلے عالی (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)آر پی او گوجرانوالہ راؤ عبدالکریم نے تتلے عالی پولیس سٹیشن اور نوشہرہ ورکاں پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک آفس،محرر کمرہ،ریکارڈ روم،اسلحہ سٹورکے علاوہ تھانوں کی عمارات کا جائزہ لیا،آر پی او راؤ عبدالکریم نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حوالات میں بند ملزموں کو حوالات میں رکھنے کی وجوہات روزنامچہ اور ایف آئی آر بھی چیک کی، آرپی او نے لیڈی کانسٹیبلان کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی یونیفارم میں رہا کریں ، ڈی ایس پی سرکل خالد اسلم اور ایس ایچ او خرم گل نے آر پی او کو بتایا کہ پندرہ لاکھ کے فنڈز سے تھانہ سے پانی کے نکاس اور کمروں کی تزئین و آرائش کے علاوہ سائلین کے بیٹھنے کے لیے ویٹنگ روم کی تعمیر کرائی جارہی ہے ، آر پی او راؤ عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ پیار اور اخلاق سے پیش آیا جائے ، پولیس کے بہتراخلاق سے پولیس کا امیج بھی بہتر ہوتا ہے اور ایف آئی آر بلا تا خیر درج کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں